چین کے شمالی صوبے شنشی کے پھنگ یاؤ میں ہونے والے 8 ویں پھنگ یاؤ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے شرکاء فلم کی نمائش شروع ہونے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔(شِنہوا)
تائی یوآن(شِنہوا)چین کےشمالی صوبے شنشی کے تاریخی قصبے پھنگ یاؤ میں 9 واں پھنگ یاؤ بین الاقوامی فلم فیسٹیول شروع ہوگیا، جس میں 25 ممالک اور خطوں کی 53 فلمیں دکھائی جائیں گی۔
چین، نائیجیریا، عراق، ناروے، جاپان، ایران، برازیل، سنگاپور اور بلغاریہ جیسے ممالک اور خطوں کی فلموں کی چینی مین لینڈ پر رونمائی کی جائے گی۔ ان میں نصف سے زیادہ فلموں کی ایشیا میں یہ پہلی نمائش ہوگی جبکہ 30 فیصد فلموں کی یہ دنیا بھر میں پہلی نمائش ہوگی۔
’’میٹنگ پوائنٹ‘‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ فیسٹیول 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں نوجوان ہدایت کاروں بالخصوص ابھرتے ہوئے اور ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والوں کےغیر معمولی کام کو تلاش اور فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
2017 سے شروع ہونے والا پھنگ یاؤ بین الاقوامی فلم فیسٹیول ہر سال پھنگ یاؤ میں منعقد کیا جاتا ہے جو یونیسکو کی عالمی ثقافتی فہرست میں شامل ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے فلم سازوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور عالمی فلم سازی کو ترقی دینا ہے۔
گزشتہ 9 سالوں کے دوران اس فیسٹیول نے 50 ممالک اور خطوں سے5 ہزار سے زیادہ فلم سازوں اور 450 فلموں کو اپنی جانب راغب کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اندرون ملک اور بیرون ملک سے 20 لاکھ سیاح بھی اس میں شرکت کرچکے ہیں۔
