بیجنگ: صدر شی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے فیکلٹی اور طلباء کے نام ایک جوابی خط میں یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ زیادہ اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل صحافت اور کمیونیکیشن پروفیشنلز کو فروغ دے۔
شی نے یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ پریس اور عوامی رابطوں کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرے، اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کرے، اور اپنی تدریسی اور تحقیقی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنائے۔
یونیورسٹی کے پیش رو کی بنیاد 1954 میں نشریات کے لئے تکنیکی تربیتی پروگرام کے طور پر رکھی گئی تھی۔ 2004 میں اس نے اپنا نام بیجنگ براڈکاسٹنگ انسٹی ٹیوٹ سے تبدیل کرکے کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا رکھ دیا۔
