بیجنگ: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ کا فریگیٹ جہاز شوچھانگ اکتوبر کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہونے والے بحریہ کے میلے میں شرکت کرے گا۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فریگیٹ جہازفلیٹ ریویو اور نیوی شپ اوپننگ ڈے سمیت جنوبی افریقہ کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں سمیت متعدد سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
