اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخیبرپختونخوا حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونیوالے 6ہزار ملازمین کو فارغ...

خیبرپختونخوا حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونیوالے 6ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نگران دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی و غیر آئینی کام کیا، آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت کو ملازمین کی بھرتی کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کر کے نگران حکومت میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو فارغ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ڈیٹا سے متعلق مختلف محکموں نے بھی غلط بیانی سے کام لیا ہے، بیورو کریسی نے پہلے 1800 ملازمین کے بارے میں بتایا، دباؤ بڑھانے پر 6 ہزار ملازمین کا بتایاگیا۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں زیادہ بھرتیاں محکمہ تعلیم اور صحت میں کی گئی ہیں، بھرتی ہونیوالوں میں کلاس فور ملازمین بھی شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!