اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخیبرپختونخوا، دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کا استعمال، 83 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس...

خیبرپختونخوا، دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کا استعمال، 83 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر 83 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

ڈی پی او شانگلہ نے سوشل میڈیا کے استعمال پر 63 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جاری دستاویزات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس نے پولیس افسران،اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے منع کیا تھا تاہم احکامات کی تعمیل نہ کرنے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے استعمال پر انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں بھی 20 پولیس اہلکاروں سے سوشل میڈیا کے استعمال پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کوآرڈنیشن نے پولیس سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کو3 دن میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاونٹس ختم نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!