پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبجلی کے 7 منصوبے مکمل کرلئے، ٹرانسمیشن لائن پرسرمایہ کاری کیلئے پرائیویٹ...

بجلی کے 7 منصوبے مکمل کرلئے، ٹرانسمیشن لائن پرسرمایہ کاری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دے رہے ہیں، مزمل اسلم

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے 7 منصوبے مکمل کرلئے، 2028ء تک خیبرپختونخوا کی اپنی بجلی 800میگاواٹ ہو جائیگی، ٹرانسمیشن لائن پرسرمایہ کاری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دے رہے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے 17 میں سے 7 منصوبے مکمل کرلئے ہیں، 2028ء تک خیبرپختونخوا کی اپنی بجلی تقریباً 800 میگاواٹ ہو جائے گی، ہم صنعت کاروں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی ٹرانسمیشن لائن اور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرانسمیشن لائن پرکام جاری ہے، سرمایہ کاری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ نے ریگولیٹری اتھارٹی بنالی ہے تاہم اس پر کام شروع نہیں کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی قیمت 70 روپے فی یونٹ ہو گئی جبکہ خیبر پختونخوا 7روپے فی یونٹ کے حساب سے سب سے سستی بجلی بناتا ہے، صوبے کے عوام کہتے ہیں کہ انہیں بجلی مہنگی ملتی ہے، انہیں سستی بجلی بنانے کی سزا کیوں مل رہی ہے؟۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!