اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا۔

اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک خوارجی معصوم شہریوں کے قتل اور میں ملک میں دہشتگرد کارروائیوں میں میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!