پورے چین میں فیکٹریاں چمنیوں کے دھوئیں کی جگہ روشن شیشوں اور کیمیائی بدبو کی جگہ صاف ہوا اپنا رہی ہیں۔ وسیع پیمانے پر آنے والی یہ ماحول دوست صنعتی تبدیلی ملک کے مینوفیکچرنگ مرکز کی پہچان بدل رہی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی ٹائر ساز کمپنی مشیلین نے چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ شہر میں واقع اپنی فیکٹری میں صفر کاربن ترقی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی یان بِنگ، جنرل منیجر، مشیلین شین یانگ ٹائر کمپنی لمیٹڈ
’’توانائی کے شعبے کو دیکھیں تو ہماری فیکٹری نے سو فیصد قابلِ تجدید توانائی کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو اپنی سولر فوٹو وولٹائک بجلی کی پیداوار اور ماحول دوست توانائی کی خریداری کے ذریعے ممکن ہوا۔ خام مال کے شعبے میں ہم نےسال 2012 سے 10سے زائد قابلِ تجدید اور دوبارہ قابل استعمال مواد کو کامیابی کے ساتھ ٹائر بنانے میں استعمال کیا۔ وسائل کے استعمال کے اعتبار سے ہماری فیکٹری کی توانائی کھپت میں سال 2019 کے مقابلے میں سال 2024 میں تقریباً 30 فیصد کمی آئی۔‘‘
چین میں ہیوی ڈیوٹی ٹرک بنانے والے ادارے سینوٹرک کی فیکٹری صوبہ شین ڈونگ کے شہر جینان میں واقع ہے۔ اس فیکٹری میں جدید روبوٹک بازو نہایت درستگی کے ساتھ ویلڈنگ کا کام کر رہے ہیں جبکہ کارخانے سے خارج ہونے والی گیس کا بھی ماحول دوست طریقے سے علاج کیا جاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہی وین بین، سینوٹرک جینان ٹرک کمپنی لمیٹڈ
’’میرے پس منظر میں جو سرخ عمارت نظر آ رہی ہے وہ ہماری ورکشاپ کا کاربن ڈائی آکسائیڈ ویلڈنگ ایریا ہے۔ یہ پورا ویلڈنگ ایریا مکمل طور پر بند ہے۔ اسے بند رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ خارج ہونے والی گیس کو مؤثر طریقے سے جمع کیا جا سکے۔ یہ جمع شدہ فضلہ گیس دو مراحل سے گزرتی ہے۔ ایک برقی عمل سے دھول صاف کرنا اور دوسرا فلٹر کارتوس کے ذریعے چھاننا ۔ اس طرح یہ گیس آخرکار ماحول دوست اخراج کے معیار پر پوری اترتی ہے۔‘‘
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژو ہائی بِنگ کے مطابق چین میں اب تک 6400سے زیادہ قومی سطح کی ماحول دوست فیکٹریاں اور 490 سے زائد ماحول دوست صنعتی پارکس قائم کئے جا چکے ہیں۔
کچھ فیکٹریاں مختلف اختراعات کے ذریعے ماحول دوست تنصیبات کی شکل اختیار کر رہی ہیں جیسا کہ ً پیداوار کے عمل کو بہتر بنا کر توانائی اور وسائل کے استعمال میں کمی لائی جا رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژاؤ جین چھوان، چی پِنگ شِن فا ہوا شِنگ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ
’’ضمنی بھاپ اور ضمنی گرم پانی کے جامع استعمال کے بعد کمپنی ہر سال 3 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 53 لاکھ امریکی ڈالر) بچا سکتی ہے۔‘‘
شین یانگ، جینان اور لیاؤ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link