بدھ, اگست 27, 2025
No menu items!
No menu items!
تازہ ترینچین کے خودمختار علاقے شی زانگ میں شاندار ثقافتی ترقی کے 60...

چین کے خودمختار علاقے شی زانگ میں شاندار ثقافتی ترقی کے 60 سال

سال 2025 میں چین کے خودمختار علاقے شی زانگ کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس خطے نے شاندار ثقافتی ترقی دیکھی ہے۔

سال 2012 سے سال 2024 کے دوران مرکزی اور علاقائی حکومتوں نے غیر مرئی ثقافتی ورثے کی قومی فہرست اور متعلقہ شعبوں کے تحفظ کے لئے خصوصی طور پر 47 کروڑ 30 لاکھ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کئے تھے۔

شی زانگ میں اب تمام اقسام اور سطحوں کی نمائندہ فہرستوں میں 2760 عناصر شامل ہیں جنہیں 1668 افراد سنبھال رہے ہیں۔

شی زانگ کے "گے سر”، تبتی اوپیرا، اور "سوا رگپا” کے علاجی غسل کو یونیسکو کی "انسانیت کے غیر مرئی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست” میں شامل کیا جا چکا ہے۔

دسمبر 2024 تک مجموعی طور پر تمام اقسام کے 4468 ثقافتی مقامات کا معائنہ اور اندراج کیا جا چکا تھا۔

شی زانگ میں ثقافتی آثار کے 2373 یونٹس کو مختلف سطحوں کی حکومتوں نے تحفظ فراہم کیا ہے۔

سال 2016 سے سال 2024 کے درمیان ثقافتی آثار کے تحفظ اور دیکھ بھال کے 377 منصوبوں کے لئے 2 ارب 84 کروڑ یوآن (تقریباً 39 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر) خصوصی طور پر مختص کئےگئے۔

اسی مدت میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے 102منصوبے مکمل کئے گئےجن میں 70 پیشگی منصوبے جبکہ 32 ہنگامی نوعیت کے منصوبے شامل تھے۔

سال 2012 کے بعد سے مرکزی حکومت نے پورے علاقے میں عوامی ثقافتی خدمات کی ترقی کے لئے مجموعی طور پر 4 ارب 89 کروڑ یوآن (تقریباً 68 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سال 2024 کے اختتام تک شی زانگ میں 43 عجائب گھر، نمائش ہال اور یادگاری مراکز، 82 کتب خانے، 82 عوامی فنون کے ہال اور ثقافتی مراکز، 697 کثیر المقاصد ثقافتی اسٹیشن اور 1600 سے زائد ثقافتی اسکوائر قائم ہو چکے تھے۔

ریڈیو اور ٹی وی نشریات کی رسائی بالترتیب 99.54 فیصد اور 99.67 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

شی زانگ کے ہر سطح کے عوامی ثقافتی ادارے ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرتے ہیں جن سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید ہوتے ہیں۔

سال 2024 کے اختتام تک شی زانگ میں تبتی زبان کے17 رسائل اور 11 اخبارات شائع ہو رہے تھےجبکہ تبتی زبان کی 8794 کتابوں کے 4 کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار نسخے بھی شائع ہو چکے تھے۔

شی زانگ کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں معیاری چینی اور تبتی زبان دونوں پڑھائی جاتی ہیں۔

لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!