چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے کے سی بی بینک کے اشتراک سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اسمارٹ کلاس روم ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے تاکہ مشرقی افریقہ کے پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ ایک روزہ پروگرام کینیا کے 20 اسکولوں کے نمائندوں کو یکجا کرنے کا موقع بنا ہے جو ہواوے اسمارٹ کلاس روم حل اپنانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ ایک ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو زیادہ مؤثر قابلِ رسائی اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ہواوے کینیا کی پبلک افیئرز ڈائریکٹر مورین موانیکی کے مطابق اسمارٹ کلاس روم حل تعلیم کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ ہر طبقے کے طلبا خصوصاً پسماندہ علاقوں کے بچے عالمی معیار کے تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل کر سکیں۔
مورین موانیکی کا کہنا ہے کہ "ہواوے میں، ہمارا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی سب کے لیے ہونی چاہیے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ ورکشاپ کینیا کے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ہواوے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اسمارٹ کلاس روم ورکشاپ کینیا کے معاشی منصوبے وژن 2030 اور اقوامِ متحدہ کے کئی پائیدار ترقیاتی اہداف سے براہ راست ہم آہنگ ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مورین موانیکی پبلک افیئرز ڈائریکٹر، ہواوے کینیا
"یہ حل بنیادی طور پر تعلیمی سہولتوں تک رسائی اور استاد و طلبا کے تناسب کے مسئلے کو حل کرتا ہے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور بہتر بننے کی کوشش کر رہے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجیز ہماری تعلیمی رفتار سے بھی تیز آگے بڑھ رہی ہیں۔ تعلیمی ادارے بھی تیزی سے اُبھر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اگر ہر طالب علم کے لیے استاد دستیاب نہ بھی ہو تو بھی ہم ریموٹ لرننگ کے ذریعے ایک استاد کو کئی طلبا پڑھانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ اس طرح طلبا موجودہ ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہم آہنگ رہ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سب کو شامل کیا جا سکتا ہے اور تعلیم سے کوئی محروم نہیں رہے گا۔ اس سے تعلیم کے معیار میں بھی بہتری آتی ہے۔ طلبا صرف مقامی نصاب تک محدود نہیں رہتے بلکہ انہیں عالمی معیار کے مواد تک بھی رسائی ملتی ہے۔”
کچھ نمائندوں نے جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کی مقامی دستیابی پر ہواوے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فاطمہ مغرب اسکول انٹرپرینیور، کینیا
"یہ تقریب واقعی شاندار رہی ہے کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر اسکول ڈائریکٹرز خاص طور پر اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اسے بیرون ملک سے منگواتے ہیں۔ اس کے ساتھ اپ گریڈ اور سروس کے مسائل بھی پیش آتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہواوے نے یہ قدم اُٹھایا ہے کہ بطور مینوفیکچرر ہمیں کینیا میں ہی یہ سہولت فراہم کی ہے۔ اب ہم یہ اسمارٹ بورڈ مقامی طور پر خرید سکتے ہیں اور مینوفیکچرر اور وینڈر بھی یہیں موجود ہیں۔ اگر ہمیں ٹریننگ کی ضرورت ہو تو وہ بھی آسانی سے دستیاب ہے۔”
نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link