چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل آرٹ میوزیم آف چائنہ میں نمائش کے دوران مہمان فن پارے دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی خبر رساں ادارے شِنہوا نے منگل کے روز جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کو اجاگر کرنے والی آرٹ نمائش کا آغاز کیا۔
نمائش کا آغاز بیجنگ کے نیشنل فنانشل انفارمیشن سنٹر میں کیا گیا جس میں 140 سے زائد تصاویر، جنگی نوادرات، پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے 10 سے زائد فن پارے شامل ہیں۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے نائب صدر لیو جیان نے کہا کہ شِنہوا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی عوام کی انتھک کوششوں اور عظیم دور کی تاریخی تبدیلیوں کو دستاویزی شکل دینا جاری رکھے گا۔
اس نمائش کا اہتمام شِنہوا نیوز ایجنسی آرٹ گیلری اور شِنہوا سے منسلک کچھ دیگر اداروں نے کیا ہے جس میں ایگریکلچرل بینک آف چائنہ کی معاونت بھی شامل ہے۔
بیجنگ میں مرکزی نمائش کے علاوہ شنگھائی اور نان جِنگ سمیت دیگر مقامات پر بھی کئی ذیلی نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link