منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلآسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں پر ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا

آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں پر ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایران پر آسٹریلیا میں یہودی مخالف حملوں کی ہدایت دینے کا الزام عائد کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ایرانی سفیر احمد صادقی کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے البانیز نے کہا کہ آسٹریلوی خفیہ ادارے (اے ایس آئی او) نے قابل اعتماد شواہد اکٹھے کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے اکتوبر 2023 سے سڈنی اور میلبورن میں آسٹریلوی یہودی برادری کے خلاف کم از کم 2 حملوں کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی مداخلت کو چھپانے کی کوشش کی لیکن اے ایس آئی او کے مطابق ان حملوں کے پیچھے ایران ہی تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تہران میں آسٹریلوی سفارتخانے نے اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور تمام آسٹریلوی سفارتکار محفوظ طور پر کسی تیسرے ملک میں منتقل ہو چکے ہیں۔

البانیز نے یہ بھی اعلان کیا کہ آسٹریلوی حکومت ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا نے کسی سفیر کو ملک بدر کیا ہے۔ انہوں نے ایران میں موجود آسٹریلوی شہریوں پر زور دیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ ایران سے نکل جائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!