منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین 14ویں 5 سالہ منصوبے کے اہم توانائی اہداف مقررہ وقت پر...

چین 14ویں 5 سالہ منصوبے کے اہم توانائی اہداف مقررہ وقت پر حاصل کرنے کو تیار

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہامی میں سان تان گھو ونڈ پاور فارم کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران توانائی کی ترقی سے متعلق اہم اہداف مقررہ وقت پر حاصل کرلے گا، جن میں توانائی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت اور غیر حیاتیاتی توانائی کا تناسب شامل ہیں۔

چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے سربراہ وانگ ہونگ ژی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک کے توانائی کے شعبے نے نمایاں پیش رفت اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

منصوبے کے مطابق چین کا ہدف ہے کہ ملکی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 2025 تک 4.6 ارب ٹن سے زائد معیاری کوئلے کے مساوی کیا جائے اور مجموعی توانائی کھپت میں غیر حیاتیاتی توانائی کا حصہ تقریباً 20 فیصد تک بڑھایا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!