منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچینی یوم فتح کی فوجی پریڈ میں جدید لڑاکا طیارے جنگی فارمیشنز...

چینی یوم فتح کی فوجی پریڈ میں جدید لڑاکا طیارے جنگی فارمیشنز میں پرواز کو تیار

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ہیلی کاپٹر پریڈ میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی آمدہ فوجی پریڈ میں مشترکہ فوجی آپریشنز کی مرکزی فضائی جنگی قوتیں شامل ہوں گی۔

پریڈ کے منتظمین کے مطابق مختلف نئے تیار کردہ طیارے اس پریڈ میں پہلی بار شامل ہوں گے۔ یہ جدید ترین جنگی طیارے، جو اس وقت فعال سروس میں ہیں، اعلیٰ درجے کی جدید جنگی صلاحیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

فضائی دستہ مشترکہ جنگی فارمیشن میں پرواز کرے گا جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے ابتدائی وارننگ اور کمانڈ، سٹریٹجک پروجیکشن اور اینٹی سرفیس صلاحیتیں شامل ہوں گی۔ بعض طیارے حقیقی ہتھیاروں کے ساتھ پرواز کریں گے۔

منتظمین کے مطابق پریڈ کا مقصد چینی عوام کے امن کے عزم اور مسلح افواج کے اس کے تحفظ کے عہد کو ظاہر کرنا ہے۔

یہ پریڈ 3 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔

بری، بحری اور فضائی افواج کے طیارے تیان آن من سکوائر کے اوپر نچلی پرواز کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!