بار سلونا: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بار سلونا میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں قونصل جنرل مراد وزیر نے ان کا خیرمقدم کیا۔
جاری بیان کے مطابق گورنر کو قونصلیٹ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیساتھ روابط، پاکستان کا امیج بلند کرنے اور سرمایہ کاری بارے جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
گورنر فیصل کنڈی نے قونصل جنرل اور عملہ کی پاکستانی کمیونٹی کیساتھ رابطہ کاری کو سراہا اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
