ممبئی: بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ۔ شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیا اور ورون میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ یاد رہے یہ وہی گوہی بہو ہے جس نے اپنے شوہر اہم جی کا لیپ ٹاپ پانی سے دھو کر تار پر سکھانے کیلئے لٹکا دیا تھا۔
ڈرامے کے اس سین کی وجہ سے اداکارہ جیا مانک بیحد مشہور ہوئی تھیں اور اب تک ان کی میمز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں۔
