منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلمغرب کی ایران کو کمزور یا مزید دباو میں لانے کی سوچ...

مغرب کی ایران کو کمزور یا مزید دباو میں لانے کی سوچ محض وہم ہے، اسماعیل بقائی

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی ممالک بین الاقوامی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کے لیے سنیپ بیک میکانزم کی کارروائی شروع کرتے ہیں تو ایران کے پاس اس کے جواب میں تمام آپشنز کھلے ہوں گے، اس اقدام کے بعد حالات مکمل طور پر بدل جائیں گے۔

جرمن میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران کسی بھی دھمکی کو تعمیری اقدام نہیں سمجھتا، ہم یورپی ممالک کیساتھ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ بہترین حل نکالا جا سکے، لیکن تلوار کی دھمکی مفید نہیں۔

اسماعیل بقائی نے سنیپ بیک کے اقدام کو غیر قانونی، غیر معقول اور نقصان دہ قرار د یتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے دس سال بعد ایرانی پرامن جوہری پروگرام کو سکیورٹی کونسل کے سامنے لانا مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہا اور امریکا کے یک طرفہ انخلا اور یورپی ممالک کی ذمہ داریوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے تہران نے اپنی کچھ ذمہ داریاں کم کیں۔ یہ اقدامات معاہدے کی روح اور متن کے مطابق کیے گئے تاکہ حقوق اور ذمہ داریوں میں توازن قائم ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ مغرب کی ایران کو کمزور یا مزید دبا ومیں لانے کی سوچ محض وہم اور غلط حساب ہے اور تہران کسی بھی حالت میں اپنے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ بقائی نے کہا کہ اعتماد کی تعمیر کے لیے باہمی اقدامات ضروری ہیں اور ایران کا اعتماد شدید متاثر ہوا ہے، اس لیے اسے حق حاصل ہے کہ دیگر فریقین کی سنجیدگی کا تقاضا کرے۔

بقائی نے یورپی ممالک کے حالیہ کردار کو تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ جرمن چانسلر کے حالیہ بیانات افسوسناک اور توہین آمیز تھے اور انہوں نے ایران میں جرمنی کی تصویر کو نقصان پہنچایا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!