گوانگ ژو: چائنا سدرن ایئرلائنز نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو سے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے مسافر پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔
فضائی کمپنی کے ایک بوئنگ 787 طیارے نے گزشتہ شام 5 بجکر 12 منٹ (بیجنگ وقت) پر گوانگ ژو سے اڑان بھری جبکہ طیارے میں 163 مسافر سوار تھے۔
یہ پروازیں ہفتے میں 3 روز منگل ، جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی جس میں بوئنگ 787 طیارے استعمال ہوں گے۔
چائنا سدرن ایئرلائنز نے پروازوں کی بحالی یقینی بنانے کا منصوبہ فعال طور پر تیار اور مرتب کیا جبکہ پرواز سے قبل تربیت کا اہتمام کیا اور پاکستانی قونصل خانے ، کسٹمز جوائنٹ انسپکشن اور دیگر یونٹس کے ساتھ موثر تعاون کیا تاکہ مسافروں کی آمدورفت کے اعدادوشمارکی تصدیق اور آپریشن ڈیٹا کنکشن کے لیے مضبوط معاونت کی فراہمی کے لیے ملٹی پارٹی انفارمیشن کمیونیکیشن ذرائع قائم کئے جاسکیں۔
