بیجنگ: چین میں موسم گرما کے یکم جولائی سے شروع ہونے والے سفری رش کے دوران 25 اگست تک ریلوے سے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد 80کروڑ20لاکھ رہی۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کی جانب سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق سفری دوروں کی یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے اور یہ کہ اس مدت کے دوران ریلوے کے سفری دوروں کی اوسط یومیہ تعداد تقریباً1کروڑ43لاکھ 30ہزارتک پہنچ گئی۔
کمپنی کے مطابق، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلباء کے علاوہ سیاحت اور خاندان کے ساتھ ملنے کی غرض سے سفرمیں اضافہ ہوجاتا ہے۔
کمپنی نے موسم گرما میں مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹرانسپورٹ صلاحیت میں اضافہ اور متعدد اقدامات کیے ہیں اورمحفوظ اورمنظم سفر کے ساتھ ساتھ مستحکم اقتصادی آپریشن کے لیے قابل بھروسہ کوششیں کی ہیں۔
