بنکاک: تھائی لینڈ میں مون سون بارشوں سے آںے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں،16 اگست کے بعد سے ملک کے 13 صوبوں میں30ہزار900 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔
قدرتی آفات سے بچاو کے ادارے نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ مون سون کی شدید بارشوں کے پانی کو نکالنےاور ملک کے پانچ شمالی صوبوں کے متاثرہ 737 دیہاتوں میں امدادی کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔
ادارے نے ملک بھر کے 31 صوبوں میں شہریوں کو جمعرات تک طوفانی سیلاب، درختوں کے گرنے اور تیز ہواؤں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا کہا ہے،ان علاقوں میں متعلقہ اداروں کو صورت حال پر کڑی نظر رکھنے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں اور مشینری تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
