یروشلم: اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک 50ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سازوسامان اور گولہ بارود بیرون ملک سے خریدا ہے۔
وزارت دفاع نے پیر کو بتایا کہ فوجی سازوسامان میں بکتر بند گاڑیاں، اسلحہ ،گولہ بارود، ذاتی تحفظ کا سامان اور طبی آلات شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی نقل و حمل غزہ کی پٹی اور لبنان کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے خلاف جاری جنگ کے دوران دفاعی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے اہم رہی ہیں۔
وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسلحہ کن ممالک سے خریدا گیا ہے، تاہم اس سے پہلے اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ اس کی جانب سے زیادہ تر ہتھیار اور گولہ بارود امریکہ اور یورپ سے منگوایا گیا ہے۔
