بولان: بلوچستان کے علاقے بولان میں 2 مقامات سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں مختلف مقامات سے 6 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ایس ایچ او ڈھاڈر پیر بخش بگٹی کے مطابق 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4لاشیں قومی شاہراہ میں کولپور کے مقام سے ملی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، اندازہ ہے مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے مارا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاحال مقتولین کی شناخت کا عمل نہیں ہوسکا، تاہم شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی صورتحال کا علم ہوسکے گا۔
