اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈنڈوں سے بھیڑ بکریاں کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں،عمران خان

ڈنڈوں سے بھیڑ بکریاں کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں،عمران خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ڈنڈوں سے بھیڑ بکریاں کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے، اسٹیبلشمنٹ سے جب بات ہوئی ملک کیلئے ہوگی،بشری بی بی کے کمرے میں چوہے آچکے، مجھے اوون نما کمرے میں رکھا گیا ہے،نیب زدہ شخص نے کرکٹ تباہ کردی، بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کیلئے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام فوج سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں ڈیفنڈ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، اپیل ہے فوج سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے،اب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گررہا ہے محسن نقوی کی کیا کوالیفکیشن ہے جو اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیاگیا؟ یہ 2008ء کا نیب زدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہی ٹی وی پر دیکھا جانیوالا واحد کھیل ہے،یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے جس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں، اڑھائی سال قبل ہماری ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، اڑھائی سال میں ایسا کیا ہوا کہ اتنے نیچے گرگئے کہ آج بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے؟، ورلڈ کپ میں ہم پہلی 4 اور ٹی 20 کی 8 ٹیموں میں نہیں آسکے، اوپر سے بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تعینات سٹاف چوتھی بار تبدیل کیا گیا ہے، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل عاصم منیر ہوں گے، جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں لگتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ کے کمرے میں چوہے آچکے ہیں، وہ نماز پڑھ رہی ہوتی ہیں اور چوہے چھت سے گرتے ہیں، آج عدالت کو آگاہ کیا ہے تاکہ چوہے ختم ہوسکیں اسی طرح مجھے بھی اوون نما میں کمرے میں رکھا گیا ہے،اس کے باوجود مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہئے ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!