اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمصر اور قطر کا غزہ جنگ بندی کے لئے ثالثی اقدامات جاری...

مصر اور قطر کا غزہ جنگ بندی کے لئے ثالثی اقدامات جاری رکھنے کا عزم

غزہ میں  فلسطینی شہری خیراتی لنگر سے مفت کھانا حاصل کرنے کے لئے انتظار کر رہے ہیں-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر اور قطر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے ثالثی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر اور قطر جنگ روکنے، محصور علاقے میں انسانی مصائب کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قیدیوں اور زیر حراست افراد کے تبادلے پر مبنی ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی مربوط ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 جولائی سے شروع ہونے والے تازہ ترین مذاکراتی مرحلے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ مذاکرات میں مشاورت کے لئے وقتی تعطل اور بات چیت کی بحالی پیچیدہ مذاکراتی عمل کا معمول کا حصہ ہے۔

جمعرات کے روز اسرائیل نے جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز پر حماس کا جواب موصول ہونے کے بعد دوحہ میں موجود اپنی مذاکراتی ٹیم کو مشاورت کے لئے واپس بلالیا ہے۔ حماس کے ایک سینئر رہنما نے تصدیق کی کہ ثالثوں نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی وفد اگلے ہفتے دوبارہ مذاکرات کے لئے دوحہ آئے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے نئے راستے تلاش کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!