گوسپل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ڈیجیٹل ٹی وی اور ریڈیو کے حل فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
سال 2006 سے یہ کمپنی عالمی تجارتی میلوں کے ذریعے افریقی ممالک میں شراکت داری قائم کر رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سونگ یانان، نائب صدر، گوسپل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"افریقہ میں ہمارے اہم شراکت دار ممالک میں تنزانیہ، گیبون، چاڈ اور مراکش شامل ہیں۔ ہم جو بنیادی مصنوعات فراہم کرتے ہیں ان میں ڈیجیٹل ٹی وی فرنٹ اینڈ سسٹمز، سیٹ ٹاپ باکسز، نشریاتی ٹرانسمیشن آلات اور سیٹلائٹ اینٹینا شامل ہیں۔”
کمپنی کے اہم منصوبوں میں سے ایک تنزانیہ میں دیہی مواصلاتی نیٹ ورک کا منصوبہ بھی ہے۔
گوسپل نے پہلے مرحلے میں 15 بیس اسٹیشنز کے لئے نشریاتی ٹرانسمیٹر فراہم کئے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں اس منصوبے کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سونگ یانان، نائب صدر، گوسپل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"تنزانیہ کے دیہی مواصلاتی نیٹ ورک کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز سال 2026 میں متوقع ہے۔ آلات فراہم کرنے والی مرکزی کمپنی کے طور پر ہم 15 بیس اسٹیشنز کے لئے نشریاتی ٹرانسمیٹر مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ہم اپنی شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے مزید 7 بیس اسٹیشنز کے لئے مکمل ڈیجیٹل ٹی وی سسٹمز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے تنزانیہ کے دیہی علاقوں میں مواصلاتی اور نشریاتی کوریج کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔”
چھن ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوائنٹس آن سکرین:
چین کی گوسپل کمپنی کا افریقہ میں ڈیجیٹل نشریاتی نظام کے فروغ میں کلیدی کردار
تنزانیہ، گیبون، چاڈ اور مراکش گوسپل کے اہم شراکت دار ممالک قرار
سال 2006 سے گوسپل کی افریقی ممالک میں ٹیکنالوجی شراکت داری جاری
گوسپل کمپنی سیٹ ٹاپ باکس، سیٹلائٹ اینٹینا اور نشریاتی آلات فراہم کر رہی ہے
تنزانیہ کے دیہی نیٹ ورک کیلئے 15 بیس اسٹیشنز کو ٹرانسمیٹر دیے جا چکے ہیں
گوسپل تنزانیہ میں دیہی مواصلاتی نظام کے دوسرے مرحلے کی تیاری میں مصروف
دوسرے مرحلے میں مزید 7 بیس اسٹیشنز پر ڈیجیٹل ٹی وی نظام نصب کیا جائے گا
منصوبے سے دیہی علاقوں میں ریڈیو اور ٹی وی کوریج میں نمایاں اضافہ ہوگا
گوسپل کا کہنا ہے دیہی ترقی میں میڈیا کی رسائی اہم ترین ستون ہے
گوسپل، بیجنگ میں قائم ڈیجیٹل نشریاتی حل فراہم کرنے والی معروف چینی کمپنی ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link