اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے بڑے سرحدی کریک ڈاؤن کے دوران 2.4 ٹن سے زائد...

چین نے بڑے سرحدی کریک ڈاؤن کے دوران 2.4 ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلیں

 چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ہان ڈان میں انسداد منشیات سے متعلق آگاہی مہم کے دوران ایک پولیس آفیسر پرائمری سکول کے طلبہ کے ایک گروپ سے منشیات کے استعمال کے خطرات کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) نے جمعرات کو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے نتائج کا اعلان کیا جس میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کے سرحدی علاقوں اور بندرگاہوں پر 2.42 ٹن منشیات ضبط کی گئیں۔

این آئی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 25 جون تک امیگریشن حکام نے سرحدوں اور بندرگاہوں پر منشیات سے متعلق 205 مقدمات نمٹائے جس کے نتیجے میں 262 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضبط شدہ منشیات میں 38 بڑے کیسز شامل تھے جن میں سے ہر ایک میں 10 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئیں۔

این آئی اے نے ان نتائج کو منشیات کی سرحد پار سمگلنگ کے خلاف اپنی بھرپور کارروائیوں اور جدید پولیسنگ تکنیکس کے نفاذ کا نتیجہ قرار دیا۔

اہم حکمت عملیوں میں سرحد پر نگرانی اور روک تھام کو مزید سخت کرنا، سمگلنگ کے پورے نیٹ ورکس کے خلاف جامع کارروائیاں اور بڑے پیمانے پر اعدادوشمار کے تجزیے کے استعمال میں اضافہ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!