اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے...

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا ایوارڈ

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 36 مرد و خواتین کھلاڑیوں میں 82 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 20 لاکھ روپے اور ساؤتھ ایشین اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو 5 لاکھ روپے کا نقد ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے 3.29 کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ اور 3.1 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ تقسیم کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کھیلوں کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرتی ہیں اور پاکستان کو بھی اس معیار تک پہنچنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان نہ صرف اپنا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کریں۔

تقریب میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک کروڑ روپے، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو 70 لاکھ روپے جبکہ ہینڈ بال، والی بال، اور اسکواش فیڈریشنز کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔

تقریب میں ہاکی کپتان عماد شکیل بٹ، ٹینس اسٹار اعصام الحق اور متعدد دیگر نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!