اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کی تصدیق ہوگئی، تلسی گیبارڈ

ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کی تصدیق ہوگئی، تلسی گیبارڈ

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ کا کہنا ہے کہ نئی انٹیلی جنس رپورٹ سے ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کی تصدیق ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گیبارڈ نے بتایا کہ نئی رپورٹ امریکی صدر کی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نطنز، فردو اور اصفہان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، ایران کو تینوں تنصیبات کی ازسر نو تعمیرکرنا ہوگی جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

تلسی گیبارڈ کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا میڈیا صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کو نقصان پہنچانے کی باقاعدہ مہم چلارہا ہے، میڈیا نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملوں کے اقدامات کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

امریکی انٹیلی جنس چیف نے بتایا کہ میڈیا نے لیک شدہ خفیہ رپورٹ کا جزوی استعمال کرکے حقیقت چھپائی، رپورٹ میں’لوکانفیڈنس‘کی نشاندہی کو نظر انداز کیا گیا۔ امریکی انٹیلی جنس قیادت کی جانب سے مضبوط مؤقف سامنے آیا۔

خیال رہے کہ تلسی گیبارڈ کا بیان خفیہ رپورٹ کے برعکس ہے جس میں تنصیبات کو محفوظ بتایا گیا تھا، پہلے رپورٹ جاری کی گئی کہ امریکی حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!