حال ہی میں چین اور دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد صحافیوں کے ایک وفد نے جنوب مغربی چین کے شہر چھونگ چھِنگ کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو قریب سے سمجھنا تھا۔ صحافیوں نے نقل و حمل کے مرکز اور الیکٹرک کار فیکٹری کا معائنہ کیا جہاں صحافیوں کوچھونگ چھِنگ کے ترقیاتی کردار اور صنعتی جدتوں کے فروغ میں اس کے بڑھتے ہوئے مقام کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وِل گلاسگو، صحافی، دی آسٹریلین
"چونگ چھنگ کو مشرقی چین اور مغربی منڈیوں کے درمیان ایک پل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو وسطی ایشیا اور روس کے راستے یورپ تک پہنچتا ہے۔ یہ تجارتی راہداری نہایت موزوں اور منطقی معلوم ہوتی ہے۔ یہاں آ کر ہی مجھے اس بات کا مکمل ادراک ہوا کہ یہ راہداری چھونگ چھنگ اور چین کے مغربی علاقوں کو کس قدر متاثر کرتی ہےکیونکہ اس خطے کا یورپ سے روس کے ذریعے براہ راست ربط قائم ہے۔”
چین کے نئے انرجی وہیکلز کے شعبے کی تیز رفتار ترقی نے بھی انہیں گہرا متاثر کیا۔
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ماتھیاس کامپ، صحافی، نوئے زُرشر سائٹُنگ
"یہ ڈیزائن انتہائی جدید اور مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے، جو دیکھنے والے کو فوری طور پر متاثر کرتا ہے۔ پروڈکشن لائن مکمل طور پر خودکار ہے اور اس میں جدید ترین کمپیوٹر سسٹمز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ میں ہمیشہ سے مانتا ہوں کہ چین اپنی بڑی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے جلد ہی یورپی مارکیٹ میں نیو انرجی وہیکلز کی بڑے پیمانے پر برآمدات شروع کرے گا۔ چین کی معیاری اور مسابقتی قیمتوں پر گاڑیاں صارفین کی پہلی پسند بنیں گی۔ آخرکار، معیار اور قیمت ہی مارکیٹ میں کامیابی کا تعین کریں گی اور میں پراعتماد ہوں کہ یہ تبدیلی جلد واقع ہوگی۔”
ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ڈان وائن لینڈ، صحافی، دی اکانومسٹ
"چینی الیکٹرک وہیکلز بنانے والی کمپنیوں نے اپنی کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر گزشتہ تین سے چار سالوں میں اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کا عروج واقعی ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔”
چونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link