اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو چِپس کی "سنہری رگیں" کیسے تیار کرتی ہے؟

چینی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو چِپس کی "سنہری رگیں” کیسے تیار کرتی ہے؟

ہر کمپیوٹر چِپ کے اندر ایک مائیکروسکوپک جال بچھا ہوتا ہے۔ اس جال میں ’’سنہری رگیں‘‘ ہوتی ہیں جو انسانی بال سے بھی باریک ہوتی ہیں۔

ان سنہری رگوں کو "بانڈنگ وائرز” کہا جاتا ہے اور یہی چِپ کی جان ہوتی ہیں۔

ان کی موٹائی میں صرف ایک مائیکرو میٹر کی کمی بھی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتی ہے۔

چین کے مشرقی علاقے میں ایک ہائی ٹیک کمپنی کی ڈسٹ فری ورکشاپ میں ہمیں یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ یہ باریک ترین تکنیکی تاریں کیسے بنائی جاتی ہیں۔

اسٹینڈ اپ (انگریزی): پینگ جِنگ، نمائندہ شِنہوا

"ذرا ان دھاگوں کو غور سے دیکھئے۔ یہ مکڑی کے جال سے بھی باریک ہیں! یہی مائیکرو چِپ کی ‘رگیں’ ہیں۔ انجینیئرز کو ہزاروں وائرز ایک ناخن جتنی چھوٹی چِپ پر ترتیب دینا ہوتی ہیں۔ اس چِپ کی موٹائی صرف 16 مائیکرو میٹر ہے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک بال کی لکیر پر عظیم دیوارِ چین کو نقش کر دیا جائے۔”

ساؤنڈ بائٹ (چینی): ڈپٹی جنرل منیجر، ٹیکنالوجی کمپنی

"ہم اس وقت بانڈنگ وائر کو 40 مائیکرون یعنی 0.04 ملی میٹر موٹائی تک کھینچ رہے ہیں۔عام طور پر ایک ریل میں تقریباً 30 ہزار میٹر تار ہوتا ہےاور ہم اسے مزید کھینچ کر 0.016 ملی میٹر یعنی 16 مائیکرو میٹر تک لے جانے کا عمل جاری رکھیں گے۔”

اسٹینڈ اپ (انگریزی): پینگ جِنگ، نمائندہ شِنہوا

"بال جتنے موٹے ابتدائی تاروں سے لے کر آج کے مائیکرو میٹر موٹے انسولیٹڈ بانڈنگ وائرز تک چین کی ’سنہری تار‘  کی ترقی کا سفر 68 رجسٹرڈ تخلیقی حقوق  سے نمایاں ہوتا ہے۔”

چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!