عالمی گیس کانفرنس کے دوران ٹوٹل انرجیز کے سی ای او پیٹرک پویانے نے دنیا میں توانائی کی منتقلی کے عمل میں چین کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے صاف توانائی کی ٹیکنالوجی میں چین کی وسعت، جدت اور قیادت کوقابلِ ستائش قرار دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): پیٹرک پویانے، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹوٹل انرجیز ایس ای
"چین توانائی کے شعبے میں ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ ٹوٹل انرجیز دنیا کی بڑی توانائی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ جب آپ اس شعبے میں ہوں تو چین جیسے بڑے گیس مارکیٹ والے ملک میں آئے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے ۔
عالمی گیس کانفرنس اس مارکیٹ کے حجم اور چینی صنعت کی شاندار تکنیکی ترقی کا اعتراف ہے۔ میرے خیال میں اس طرح کی کانفرنسز نئے کاروبار شروع کرنے یا مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی پر بات کرنے کا بھی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ ایسی تقریبات تمام ماہرین کو اکٹھا کرتی ہیں تاکہ بہتر راستہ نکالا جا سکے۔ ہم جب مل کر کام کرتے ہیں تو نتائج بہتر ہوتے ہیں۔ چین سب کے لیے ایک مثال بن رہا ہے۔ وہ ایسی مؤثر ٹیکنالوجیز استعمال کر رہا ہے جو ہم ٹوٹل انرجیز میں بھی اپنا رہے ہیں۔
میرا ماننا ہے کہ یورپ اور چین دونوں توانائی کی منتقلی کے عمل میں سنجیدگی سے شامل ہیں۔ ہمارا وژن ایک جیسا ہے۔ اب ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔”
بیجنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link