اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتنزانیہ کی کم عمر لڑکیاں چینی کنگ فو کے ذریعے خوداعتمادی حاصل...

تنزانیہ کی کم عمر لڑکیاں چینی کنگ فو کے ذریعے خوداعتمادی حاصل کرنے لگیں

تنزانیہ، دارالسلام کے نواحی علاقے میں 21 سالہ مکرینا پروجیسٹ چینی کنگ فو کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ بچپن میں کنگ فو فلموں سے متاثر مکرینا آج اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (سواحلی): ماکرینا پروجیسٹ، زیرِ تربیت نوجوان
"بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں لڑکی ہوں اور کنگ فو صرف مردوں کا کھیل ہے۔ کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ شادی کے بعد شاید میں شوہر سے لڑنے لگوں۔ لیکن آج میں خود کو پہلے سے کہیں زیادہ پراعتماد محسوس کرتی ہوں، دن ہو یا رات، جہاں بھی جاتی ہوں اعتماد کے ساتھ قدم بڑھاتی ہوں۔”

مکرینا اپنے گروپ کے ساتھ کنگ فو کی مشق کرتی ہیں، جس میں چھوٹی عمر کی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ تربیت صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی بھی فراہم کرتی ہے۔

ان کے استاد، ماسٹر سعیدی مفاؤمی، جنہوں نے چین کے شاوٴلن ٹیمپل میں تربیت حاصل کی، اب اپنی مہارت نئی نسل کو منتقل کر رہے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (سواحلی): سعید مفاؤمے، کنگ فو ٹرینر
” میرا خیال  میں ہمارے معاشرتی رویے نوجوان لڑکیوں کو باور کراتے ہیں کہ کچھ سرگرمیاں صرف مردوں کے لیے ہوتی ہیں۔ کھیلوں میں خواتین کی شرکت کم دیکھنے میں آتی ہے اور کنگ فو بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ کنگ فو صرف لڑائی اور مقابلے تک محدود ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک جامع فن ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور اخلاقی طور پر بھی شخصیت سازی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔”

دارالسلام، تنزانیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!