چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر یی وو میں واقع یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں ایک تاجر انگریزی زبان میں ایک ڈرون کھلونا غیر ملکی خریدار کو متعارف کروا رہا ہے۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا) کھیل کے میدانوں کی سلائیڈز، پارک کے جھولے، مال میں موجود کھیل کے ڈھانچے، کنڈرگارٹن کے چڑھنے کے سیٹس، یہ تمام بچپن کے پسندیدہ کھیل اب ایک ہی قسم یعنی بغیر بجلی کے چلنے والی تفریحی سہولیات میں شمار ہوتے ہیں۔
بچپن کے اس عجوبے کے دائرے میں چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے یونگ جیا کاؤنٹی کا ایک چھوٹا سا قصبہ چھیاؤشیا کھیل کے میدان کے آلات کی تیاری کا ایک عالمی مرکز بن چکا ہے۔
اپنی 150 مربع کلومیٹر کے رقبے میں 1 ہزار300سے زائد کھلونے بنانے اور معاون کاروباروں کے ساتھ یہ قصبہ چین کی 63 فیصد بغیر بجلی کی پلے گراؤنڈ سہولیات تیار کرتا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین کے تدریسی آلات اور کھلونوں کا دارالحکومت کہلانے والے اس قصبے نے اپنی مصنوعات میں جدت لا کر اور اپنی صنعتی چین کو وسعت دے کر خود کو تبدیل کیا ہے جس کی مختلف مصنوعات 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔
اس صنعت کی جڑیں 1970 کی دہائی میں اس قصبے میں ملتی ہیں جب مقامی کاریگروں نے پری سکول کے تدریسی مواد سے متاثر ہو کر سفید مٹی اور لکڑی سے تعلیمی کھلونے بنانا شروع کئے تھے۔
