اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین،انڈونیشیا کا بان ڈونگ جذبے کا اعادہ،قریبی تعاون پر زور

چین،انڈونیشیا کا بان ڈونگ جذبے کا اعادہ،قریبی تعاون پر زور

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں چینی وزیر اعظم لی چھیانگ انڈونیشیا-چین کاروباری استقبالیے سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا)چین کے وزیرِ اعظم لی چھیانگ کے انڈونیشیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے بان ڈونگ جذبےکی عصری اہمیت کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تزویراتی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات میں لی چھیانگ نے کہا کہ چین پُرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں اور بان ڈونگ جذبے کی مشترکہ حمایت کے لئے انڈونیشیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اپریل 1955 میں انڈونیشیا کے شہر بان ڈونگ میں تاریخی کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا جس میں ایشیا اور افریقہ کے 29 ممالک نے یکجہتی، دوستی اور تعاون کے جھنڈے تلے شرکت کی تھی۔ یہ کانفرنس آج کے عالمی جنوب کہلائے جانے والے خطے کی بیداری کا سنگ میل تھی۔

لی نے دونوں ممالک کی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 7 دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد دنیا ایک مرتبہ پھر نازک موڑ پر کھڑی ہے۔

لی نے کہا کہ یکطرفہ روئیے اور تحفظ پسندی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے حالات میں بان ڈونگ جذبے کی عصری اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ہفتے کو اپنی آمد کے فوری بعد لی چھیانگ اور پرابووو نے مشترکہ طور پر بان ڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ یادگاری نمائش کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران لی نے چین اور انڈونیشیا پر زور دیا کہ وہ تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کریں، صنعتی انضمام کو مضبوط کریں اور آزاد تجارت کا تحفظ کریں۔

صدر پرابووو نے کہا کہ 2025 چین اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور بان ڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا اور ایشیا اور دنیا میں امن و ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!