افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دکاندار ہاتھ سے بنا قالین دکھارہاہے-(شِنہوا)
کابل(شِنہوا) افغان وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت روس کے ساتھ مقامی کرنسیوں افغانی اور روبل میں تجارتی لین دین پر غور کررہی ہے۔
افغانستان کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن (آر ٹی اے) نے جواد کے حوالے سے بتایا کہ کازان فورم کے دوران تجارت میں مقامی کرنسیوں کے استعمال پر سنجیدگی سے بات چیت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں بات چیت جاری ہے اور حتمی فیصلہ افغانستان کے عوام کے مفادات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
مقامی اقتصادی ماہر عبدالناصر رشتیا نے سرکاری میڈیا ادارے آر ٹی اے کو بتایا کہ اس لین دین سے افغانستان کی قومی کرنسی کو مستحکم رہنے میں مدد ملے گی۔
