اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلملائیشیا میں آسیان سربراہ اجلاس کا آغاز

ملائیشیا میں آسیان سربراہ اجلاس کا آغاز

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 43 ویں آسیان سربراہ اجلاس سے قبل شرکاء کا گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا 46 واں سربراہ اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت میں شروع ہوگیا، جس کے ایجنڈے میں زیادہ سے زیادہ علاقائی انضمام اور تجارت و معاشی رکاوٹوں کے خلاف نبردآزما ہونا شامل ہے۔

اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے آسیان کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بدلتے ہوئے عالمی نظام کی وجہ سے درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کریں تاکہ پائیدار اور مساوی ترقی کے ایجنڈے کو نظر انداز نہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان کے لئے ہمارے امن، استحکام اور خوشحالی کا دارومدار اکثر ایک کھلے، جامع، اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام پر ہوتا ہے جو تجارت، سرمائے اور لوگوں کے آزادانہ آنے جانے پر منحصر ہوتا ہے۔ ان بنیادوں کو اب من مانی کارروائی کے زور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ درحقیقت جغرافیائی سیاسی نظام میں تبدیلی جاری ہے اور امریکہ کے حالیہ یکطرفہ محصولات کے نفاذ سے عالمی تجارتی نظام مزید دباؤ کا شکار ہے۔ تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کثیرجہتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔

وزیراعظم انورابراہیم نے گروپ کے دوست شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور پہلے آسیان۔ چین۔ جی سی سی سربراہ اجلاس کی اہمیت کا ذکر کیا ، جو خطے کے سب سے بڑے اقتصادی شراکت دار چین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ گروپ کو متحد کرتا ہے۔

ملائیشیا 2025 کے لئے آسیان کا چیئرمین ہے اور "شمولیت اور پائیداری” کے موضوع کے تحت آسیان سربراہ اجلاس اور متعلقہ سربراہ اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!