اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ گرفتاری بھی ہوگی،بغیر پرمٹ، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی تھانے منتقل ہوگی،لائن کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اوراوورلوڈنگ پربھی بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
سی ٹی او اسلام آبادکا کہنا ہےکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانےکی ہرگز اجازت نہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ۔ورزی پر اب بلا تفریق کارروائیاں ہوگی،ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنی زندگی محفوظ بنائیں
