اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمحکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی...

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے،مری،گلیات،راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، اٹک، چکوال، خوشاب،سرگودھا،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں تیزہوائیں اوربارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،کرم،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،پشاور میں بھی تیزہواؤں اور بارش کا امکان ہے،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،دیر،چترال میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے،مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ہری پورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کوئٹہ،ژوب،موسی خیل،سبی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی،لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!