اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلالماتے میں چین۔ قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرے تزویراتی مذاکرے کاانعقاد

الماتے میں چین۔ قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرے تزویراتی مذاکرے کاانعقاد

چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مراد نورتلیف قازقستان کے شہر الماتے میں چین۔ قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرے تزویراتی مذاکرے میں شریک ہیں-(شِنہوا)

الماتے(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی نے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نورتلیف کے ساتھ چین۔ قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرے تزویراتی مذاکرے میں شرکت کی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین اور قازقستان مضبوط تعاون کے شراکت دار اور حقیقی دوست ہیں جن کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں اور آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہیں۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر توکائیف کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور قازقستان کے درمیان مستقل جامع تزویراتی شراکت داری میں مزید خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون میں تیزی آرہی ہے۔ دوطرفہ تجارت کا حجم عالمی رجحانات کے مقابلے میں مسلسل بڑھ رہا ہے اور نئے تاریخی ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔نئی توانائی اور رابطے جیسے شعبوں میں تعاون کے متعدد منصوبوں نے جڑیں پکڑ لی ہیں۔ باہمی ویزا استثنیٰ کے مثبت اثرات مسلسل جاری ہیں اور لوگوں کے درمیان تبادلوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نورتلیف نے کہا کہ قازقستان چین کو ایک قابل اعتماد  اچھا پڑوسی، اچھا دوست اور اچھا شراکت دار سمجھتا ہے۔ قازقستان چین کی ہمسایہ ممالک سے متعلق سفارت کاری پر ہونے والی کانفرنس کے تحت قائم کئے گئے متحرک خارجہ پالیسی کے رخ کو سراہتا ہے۔ قازقستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی اور اعلیٰ سطح کا باہمی اعتماد کسی بھی جغرافیائی سیاسی عوامل سے متاثر نہیں ہوا ہے۔دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دونوں ممالک کے درمیان مستقل جامع تزویراتی شراکت داری غیر معمولی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے جس میں تعاون کے امور میں اضافہ اور مختلف شعبوں اور محکموں میں بڑھتے ہوئے قریبی روابط اور باقاعدگی سے تبادلے شامل ہیں۔چین قازقستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے اور دوطرفہ تجارت کا حجم بار بار نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرجہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وسیع تر اتفاق رائے پر پہنچے۔

مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے دستاویزات پر دستخط کئے جن میں دونوں وزارت خارجہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!