اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں فروری کے دوران بجلی کے استعمال میں 8.6 فیصد اضافہ

چین میں فروری کے دوران بجلی کے استعمال میں 8.6 فیصد اضافہ

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں سمندری طوفان یاگی سے متاثرہ  بجلی تنصیبات کی مرمت کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی کھپت میں گزشتہ مہینے پائیدار اضافہ ہو ہے جوکہ معاشی سرگرمیوں کو ناپنے کا ایک اہم پیمانہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 8.6 فیصد اضافے سے 743.4 ارب کلوواٹ آورز (کے ڈبلیو ایچ) تک پہنچ گیا۔

ملک کی پہلے اور دوسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ برس کی نسبت 10.2 فیصد اور 12.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تیسرے درجے کے شعبوں میں اضافے کی شرح 9.7 فیصد رہی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شہری اور دیہی رہائشی علاقوں میں بجلی کی کھپت ایک برس قبل کے مقابلے میں 4.2 فیصد کم تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 2 ماہ میں ملک میں بجلی کی کھپت 1.3 فیصد بڑھ کر 15.5 کھرب کلوواٹ آورز سے زائد ہوگئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!