اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی اداروں کا جنوبی افریقہ کو ماحول دوست توانائی کا حل فراہم...

چینی اداروں کا جنوبی افریقہ کو ماحول دوست توانائی کا حل فراہم کرنے کا منصوبہ

جنوبی افریقہ،کیپ ٹاؤن کے ہائی سینس جنوبی افریقہ صنعتی پارک میں ایک ٹی وی کی پیداواری لائن پر ایک چینی انجینئر (وسط) مقامی ملازمین سے بات چیت کررہا ہے۔(شِنہوا)

جوہانسبرگ (شِنہوا) ہائی سینس جنوبی افریقہ اور چائنہ نیشنل بلڈنگ میٹریل گروپ (سی این بی ایم) نے جنوبی افریقہ میں اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے کے لئے اسٹریٹجک تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے پر دستخط جوہانسبرگ میں جاری افریقہ کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی نمائشوں میں سے ایک سولر اینڈ اسٹوریج لائیو افریقہ 2025  کے دوران کئے گئے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد سی این بی ایم اوورسیز کوآپریشن کی جنرل منیجر جیانگ فے نے شِنہوا کو بتایا کہ نئی شراکت داری سے جنوبی افریقہ کو توانائی کی بچت والی مصنوعات کے حصول میں مدد ملے گی۔

جیانگ نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ میں بجلی کی قلت دور کرنے میں معاونت کے لئے نئے قابل تجدید حل فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم اپنے کئی اسمارٹ حل کے لئے ایک عظیم ممکنہ مارکیٹ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی سینس جنوبی افریقہ اور سی این بی ایم ، جنوبی افریقہ کی صاف توانائی کی سمت منتقلی کے لئے اسمارٹ میٹرز، چارجنگ اسٹیشنز، توانائی ذخیرہ کرنے اور دیگر اسمارٹ حل فراہم کریں گے۔

منگل سے شروع ہونے والا سولر اینڈ اسٹوریج لائیو افریقہ 2025 جمعرات تک جاری رہے گا جس میں ہواوے سمیت کئی چینی ادارے اپنی مصنوعات اور حل پیش کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!