چین میں مقامی ساختہ سی919 طیارہ نئے مقامی روٹ پر پرواز کرے گا ۔(شِنہوا)
شی آن (شِنہوا) چینی ساختہ سی 919 بڑا مسافر طیارہ 30 مارچ سے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے صدر مقام شی آن کو جنوبی گوانگ ژو سے ملانے والے نئے فضائی روٹ پر پروازیں شروع کرے گا۔
پرواز چلانے والی چائنہ ایسٹرن ائیر لائنز نے کہا ہے کہ یہ ائیر لائن سی 919حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی فضائی کمپنی تھی جس نے اسے 28 مئی 2023 سے فعال کیا ہے۔
شی آن-گوانگ ژو روٹ شی آن سے تیسرا مقامی فضائی روٹ ہوگا جس پر سی 919 کو استعمال کیا جائے گا ۔ اس سے قبل چائنہ ایسٹرن ائیر لائنز نے اس طیارےسے شی آن-بیجنگ اور شی آن-شنگھائی روٹ پر پروازیں چلائی ہیں۔
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ شی آن میں شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈہ سی 919 کی پروازوں کے اعتبار سے چین کا ایک بڑا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ چائنہ ایسٹرن ائیر لائنز نے جنوری 2025 میں مشرقی شہرشنگھائی اور جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے درمیان باقاعدہ پروازکے لئے سی 919 جیٹ لائنر کا استعمال شروع کیا جو فضائی کمپنی کی سی 919 کے ذریعے ہانگ کانگ کے لئےپہلی شیڈول تجارتی پرواز ہے۔
