اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں غیر ملکیوں کے لئے پہلا ڈیجیٹل ویکسین ریکارڈ جاری

چین میں غیر ملکیوں کے لئے پہلا ڈیجیٹل ویکسین ریکارڈ جاری

چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو کے کمیونٹی مرکز صحت میں ایک رضاکار(دائیں طرف) کیوآر کوڈ سکین کرکے ایک مشین سےیمنی تاجر کو اس کی بیٹی کے لئے ویکسین کی رسید لینے میں مدد کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو میں ایک سالہ یمنی بچی سفیان شوموخ مروان سفیان نے ویکسین کا ڈیجیٹل ریکارڈ حاصل کرلیا۔

یہ بچی چین کی طرف سے فراہم کردہ اس طرح کی خدمت سے لطف اندوز ہونے والی پہلی غیر ملکی ہے۔

صوبائی اور شہری سطح پر بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز کی کوششوں کی بدولت غیر ملکیوں کے لئے ویکسین کے ڈیجیٹل ریکارڈ کی فراہمی ممکن ہوئی۔ بین الاقوامی پروگراموں، کثیر لسانی خدمات، غیر چینی شناخت کو پہنچاننے اور اس طرح کے ریکارڈ حاصل کرنے میں تکنیکی مشکلات پر قابو پاکر چین نے ڈیجیٹل ویکسین ریکارڈ کی خدمات کا دائرہ وسیع کیا اور اسے چینی شہریوں تک محدود نہیں رکھا۔

بچی کے والد سفیان مروان سفیان محمد نے کہا کہ ڈیجیٹل ویکسین ریکارڈ حاصل کرنا موثر اور آسان ہے اور میں اسے اپنے فون پر بھی دیکھ سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خدمت نے ویکسین کو مختص کرنے اور سکول میں داخلے کے عمل کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

صوبہ ژے جیانگ کے بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے صوبائی مرکزکے ڈپٹی ڈائریکٹر لو شیاؤمنگ نے کہا کہ چین نے دیگر ممالک کی ویکسینز میں فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین ریکارڈ کے نظام میں تبدیلیاں کی ہیں تاکہ معلومات کو موثر طریقے سے جمع کیا جاسکے اور سکول شروع کرتے وقت ویکسین سے متعلق بچوں کو درپیش مسائل سے بچا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!