جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں چائنیز فرینڈشپ سیکنڈری سکول میں چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن(سی این پی سی افریقہ) کے حکام اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)
جوبا(شِنہوا)چینی تیل کمپنی چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن(سی این پی سی) نے مکمل طور پر تزئین شدہ سیکنڈری سکول جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کی وسطی ایکویٹوریا ریاستی حکومت کے حوالے کردیا۔
جوبا کے مضافات میں واقع چائنیز فرینڈشپ سیکنڈری سکول 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد چینی حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا۔
وسطی ایکویٹوریا ریاست کے وزیر عمومی تعلیم اور ہدایات کیریسیو زکریا لاڈو نے تعلیم کے شعبے میں معاونت پر چینی حکومت اور سی این پی سی کوسراہا جو قوم کی تعمیر کے لئے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے جنوبی سوڈان کو مختلف شعبوں بالخصوص صحت، بنیادی شہری سہولیات اور زراعت کے شعبوں میں مدد فراہم کی ہے۔
چائنیز فرینڈشپ سیکنڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر نیلسن وانی نے کہا کہ ادارہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی بنیاد ہے۔
سی این پی سی(نیل) کے صدر لو جیانگ بو نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ہم نے کلاس رومز کی تزئین وآرائش کی، سکول کی باڑوں کو بہتر بنایا اور راہداریوں اور بیرونی دیواروں کو دوبارہ رنگ کیا۔ اس کے علاوہ ہم نے 200 سے زائد طلبہ کے لئے حسب ضرورت میز اور کرسیاں فراہم کرنے کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کے لئے سٹیشنری، شرٹس اور کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا۔
جنوبی سوڈان میں چینی سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ چینی حکومت تعلیم کے شعبے میں تعاون کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا اہم جزو سمجھتی ہے۔
