پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی صوبے ہیبے میں 4.2 شدت کا زلزلہ، بیجنگ میں...

چین کے شمالی صوبے ہیبے میں 4.2 شدت کا زلزلہ، بیجنگ میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر لانگ فانگ کی یونگ چھنگ کاؤنٹی میں بدھ کی رات ایک بج کر 21 منٹ(بیجنگ وقت) پر 4.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

چائنہ ارتھ کویک نیٹ ورکس سنٹر(سی ای این سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز 39.42 ڈگری شمالی عرض بلد اور 116.60 ڈگری مشرقی عرض بلد پر واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز بیجنگ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قابل ذکر طور پر قومی دارالحکومت کے بہت سے رہائشیوں کو زلزلے کا ابتدائی انتباہ ملا تھا۔ زلزلہ دا شنگ، فینگ تائی، تونگ ژو اور ہائی دیان کے اضلاع سمیت بیجنگ کے اکثر علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیجنگ ارتھ کویک ایجنسی کے مطابق میونسپل حکام نے ہنگامی ردعمل میں مقامی حکام کی معاونت کے لئے ورک ٹیمیں ان علاقوں میں بجھوا دی ہیں جہاں زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔

لانگ فانگ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں بدھ کی صبح تک مواصلاتی روابط، بجلی کی ترسیل اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہی۔ جانی اور املاک کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے میونسپل محکمے نے زلزلے کے مرکز والے علاقے میں معائنہ کرنے کے لئے عملہ بھیج دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!