اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین تمام ممالک کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور مواقع...

چین تمام ممالک کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کاخیرمقدم کرتاہے، ترجمان وزارت خارجہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین ترقیاتی فورم 2025 کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار کی وسعت کو غیر متزلزل طور پر فروغ دے گا، تمام ممالک کی کمپنیوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے، چین میں سرمایہ کاری کرنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے پر خوش آمدید کہے گا۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات روزانہ کی نیوز بریفنگ میں چین ترقیاتی فورم 2025 کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے  کہی۔

"عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے ترقی کی رفتار کو فروغ دینا” کے موضوع کے ساتھ چین ترقیاتی فورم 2025، 23 سے 24 مارچ تک جاری رہا۔

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اپنی تقریر میں وزیراعظم لی چھیانگ نے تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ موسم بہار کے تہوار کی اقتصادی جھلکیوں کے ذریعے چین کی ترقی کی فعالیت کو دیکھیں۔ چین کے "دو اجلاسوں” کے ذریعے اس کی معاشی پالیسیوں کو سمجھیں اور بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کے درمیان عالمی ترقی کے لئے درست سمت پر غور کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں چین کے اعتماد اور عزم کو ظاہر کرتا ہے  جبکہ عالمی امن اور ترقی کے لئے مستحکم اور مرکزی قوت کے طور پر خدمات انجام دینے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فورم نے 750 سے زیادہ غیر ملکی نمائندوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جس میں شریک ملٹی نیشنل کارپوریشنوں کی قومی نمائندگی زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار شرکت کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں  کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے  جن میں صنعتی کمپنیوں کی ایک وسیع تعداد بھی شامل تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری ادارے چین میں امید اور کاروباری اداروں کے سرمایہ کاری کے جوش و خروش کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!