اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اپنے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مستقل طور پر وسعت...

چین اپنے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مستقل طور پر وسعت دے گا،چینی وزیر تجارت

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائی کو میں ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کے ون اسٹاپ ایئرکرافٹ مینٹیننس بیس پر منگولین ایئر لائنزکا بوئنگ بی 9۔787 طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین اپنے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مستقل طور پر وسعت دے گا اور اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بناتا رہے گا۔

وانگ نے بوئنگ کمپنی کے سینئر نائب صدر اور بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ بوئنگ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی اور چین کی ہوا بازی صنعت کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرکے چینی کاروباری اداروں اور صارفین کو مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات مہیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں چین اور امریکہ کو باہمی مفید اقتصادی اور تجارتی تعاون کرنا چاہئے جو فریقین کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہو۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بوئنگ عالمی ہوا بازی صنعت کے ماحولیاتی نظام کے استحکام اور مضبوطی کو برقرار رکھنے اور چین۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی ترقی میں فعال کردار ادا کرے گی۔

ملاقات کے دوران نیلسن نے کہا کہ ہوابازی ایک انتہائی عالمگیر صںعت ہے جس میں گہری مربوط پیداوار اور سپلائی چین موجود ہے۔  بوئنگ چینی منڈی کے ساتھ اپنے عزم کی پاسداری جاری رکھے گی، چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی اور چین کے فضائی نقل و حمل کے شعبے کی شرح نمو میں تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے کی تکمیلی قوتیں ہیں جو ایک دوسرے پر انحصار کرتی ہیں ۔ باہمی فائدہ مند تعاون دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوئنگ امریکہ ۔ چین تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!