اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کو روکنے کی امریکی کوششیں ناکام ہوں گی،امریکی ماہر معیشت

چین کو روکنے کی امریکی کوششیں ناکام ہوں گی،امریکی ماہر معیشت

امریکی شہر نیو یارک میں فیوچر ایونٹ کی اعلیٰ سطح کی پری سمٹ میں یو این سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک(ایس ڈی ایس این) کے صدر جیفری ساکس گفتگو کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)امریکی ماہر معیشت جیفری ساکس نے کہا ہے کہ چین کو روکنے کی امریکی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

معیشت کے پروفیسر اور کولمبیا یونیورسٹی کے پائیدار ترقی کے مرکز کے ڈائریکٹر جیفری ساکس امریکہ کی تحفظ پسندانہ پالیسیوں بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے پہلے 2 ماہ میں بڑے پیمانے پر عائد کئے گئے محصولات کے ناقد ہیں۔

ساکس نے شِنہوا کو حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اضافی محصولات مالیاتی بحران حل نہیں کر سکتے۔ یہ بجٹ خسارہ کم نہیں کر سکتے کیونکہ امریکی درآمدات ہماری مجموعی مقامی پیداوار کا صرف تقریباً 12 فیصد ہیں۔

ساکس نے اضافی محصولات اور تجارتی پابندیوں جیسے تعزیری اقدامات کے ذریعے چین کی ترقی کو روکنے کی حالیہ امریکی کوششوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ وہ تجارتی نظام کیوں توڑ رہا ہے جسے فروغ دینے کا وہ خود بنیادی محرک تھا۔اس کی واضح وجہ چین ہے۔

انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ امریکہ کو دنیا کا واحد رہنما بنے رہنا چاہئے، جو ان کے خیال میں "انتہائی خطرناک اور غلط ذہنیت” ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!