وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلی تعلیم کی ترقی کیلئے مربوط سٹریٹیجیاپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 دن میں 10 سالہ پلان طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے تمام سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے،
وزیر اعلی نے 21دن میں اعلی تعلیم کے 10سالہ پلان کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، پلان میں قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گیا ہے کہ جامعات کی خود کفالت، تحقیقی معیار اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ خط کے مطابق وزیراعلی نے اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خط کے مطابق اعلی تعلیم کا پلان منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے۔
