جمعرات, فروری 26, 2026
انٹرٹینمنٹادھوری بات ہمیشہ بحث کو جنم دیتی ہے، فیصل قریشی

ادھوری بات ہمیشہ بحث کو جنم دیتی ہے، فیصل قریشی

معروف اداکار فیصل قریشی نے ساتھی سینئر فنکار نعمان اعجاز کے میک اپ استعمال سے متعلق بیان پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نعمان اعجاز نے ایسا کہا بھی ہے تو کوئی بات نہیں، مجھے نہیں لگتا انکا مقصد ہمیں طعنہ دینا تھا، شاید وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ وہ (نعمان اعجاز) کردار نگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اسلئے انہیں میک اپ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کا مقصد ہمیں کمتر دکھانا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا میرا خیال ہے وہ یہ بتانا چاہتے تھے کہ میں اور ہمایوں ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں جبکہ وہ زیادہ تر کریکٹر رولز پر توجہ دیتے ہیں، ادھوری بات ہمیشہ بحث کو جنم دیتی ہے اسلئے بات مکمل کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بھی نعمان اعجاز ایک خوبرو شخصیت کے مالک ہیں، انہیں میک اپ کی ضرورت نہیں۔

سوشل میڈیا اکثر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، اس معاملے کو نظرانداز بھی کیا جا سکتا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!